نوازشریف  کا گندم کا بحران پیدا کرنیوالوں کا احتساب کرنیکا فیصلہ،وزیر اعظم لاہور طلب

نوازشریف  کا گندم کا بحران پیدا کرنیوالوں کا احتساب کرنیکا فیصلہ،وزیر اعظم لاہور طلب

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا 6مئی کو گندم سکینڈل پر رپورٹ پیش کرنے کاامکان ہے۔


مسلم لیگ ن کےاہم مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ   مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے گندم کا بحران پیدا کرنے والوں کو نشانہ پر رکھ لیا، نوازشریف نے پنجاب سمیت ملک بھرمیں گندم کا بحران پیدا کرنے والوں کا احتساب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی قائد نوازشریف نے گندم سکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف کو 6مئی کے روز لاہور طلب کر لیا، وزیراعظم شہبازشریف کا 6مئی کو گندم سکینڈل پر رپورٹ پیش کرنے کاامکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   گندم سکینڈل کےحقائق سامنے آنے پر پنجاب حکومت گندم خریدنے یا نہ خریدنے کا فیصلہ کرےگی، کسانوں سے گندم کیسے خریدیں اس طریقہ پر بھی مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق  اجلاس میں گندم خریدنے کے معاملے پر کسانوں کوپانچ سو ارب روپے کے کسان کارڈ دینے کی آپشن بھی زیر غور ہے، نوازشریف  نے کسانوں کو کسان کارڈ جلد سے جلد دینے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اجلاس میں نگران حکومت کے دور میں گندم کی درآمدگی پہلے اور منظوری بعد میں دئیے جانے کی بھی گونج ہے۔ نواز شریف کو جلاس میں بریفنگ دی گئی کہ گندم لانے والا بحری جہاز 25روز کے بجائے 7 روز میں پاکستان پہنچا ۔

Watch Live Public News