آصف زرداری کی مزید ریفرنسز میں بریت کی استدعا

آصف زرداری کی مزید ریفرنسز میں بریت کی استدعا
اسلام آباد:سابق صدر آصف زرداری نے جعلی اکائونٹس کیسز کے مزید ریفرنسز میں بریت کی استدعا کر دی ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے دوسرے نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر بریت کی درخواست دائر کی۔ ان کے وکلا کی جانب سے پارک لین، میگا منی لانڈرنگ ریفرنس اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں بھی بریت کی استدعا کی گئی ہے۔ احتساب عدالت نے آصف زرداری کی درخواستوں پر قومی احتساب بیورو (نیب) کو نوٹس دیتے ہوئے حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران نیب نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں ابھی تک تیسرے ترمیمی آرڈیننس کا گزٹ نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا۔ اس پر معزز جج کا کہنا تھا کہ اس سے ہمارا کام بہت متاثر ہو رہا ہے۔ خیال رہے کہ آصف زرداری اس سے قبل توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کر چکے ہیں۔ نیب نے اپنے جواب میں سابق صدر کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔ آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم امتناعی دے رکھا ہے جبکہ آصف زرداری نے احتساب عدالت کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کی درخواست پر نیب سے 18 نومبر تک جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Watch Live Public News