انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ یہ فوٹو اس وقت کی ہے جب میر حاکم صرف ایک ہفتے کے تھے۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ بختاور بھٹو زرداری نے اپنے صاحبزادے کا نام اپنے ماموں کی نسبت سے 'میر 'جبکہ دادا کی نسبت سے 'حاکم' رکھا ہے۔
دبئی: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور نے اپنے صاحبزادے کی پہلی فوٹو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔ صارفین کی جانب سے بھٹو خاندان کے چشم وچراغ کیلئے دعائیں اور نیک تمنائوں کے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور ان کے خاوند محمود چودھری کے ہاں کچھ دنوں قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے صاحبزادے میر حاکم محمود چودھری کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔