لاہور ( پبلک نیوز) اے این ایف کی ملک بھر میں 38 کارروائیوں کے دوران 2225.556 کلوگرام منشیات برآمد۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کے کاروبار میں ملوث 2 عورتوں سمیت 33 ملزمان گرفتار اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 17 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ برآمدشدہ منشیات میں 64.095 کلوگرام ہیروئن, 1803.555 کلوگرام چرس, 301.67 کلوگرام افیون، 1.850 کلوگرام ایمفیٹامائن، 53.406 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)، 600 عدد ایکسٹیسی گولیاں اور 0.650 کلوگرام ویڈ شامل ہے۔ برآمدشدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 151.396 ملین امریکی ڈالر بنتی ہے۔