پی ٹی آئی کا لانگ مارچ وزیر آباد میں داخلہ ہوتے ہی عمران خان کے کنٹینر کے قریب شدید ترین فائرنگ ہوئی ہے۔ جس سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کے قریبی ساتھی فیصل جاوید خان زخمی ہوگئےہیں. تفصیلات کے مطابق وزیرآباد میں مولاناظفر علی چوک کے قریب عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی ہے، فائرنگ سے بگھدڑ مچ گئی ‘ کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں .جس میں عمران خان زخمی ہوئے ہیں اور گولی ٹانگ میں لگی ہے. اس کے علاوہ فائرنگ سے فیصل جاوید اور عمران اسماعیل سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں. عمران اسماعیل سمیت کنٹینر پر سوار کئی لوگ زخمی ہو گئے ہیں،عمران خان کو ہنگامی طور پر کنٹینر کے اندر لے جایا گیا ہے.عمران خان محفوظ رہے ہیں ‘ ساتھیوں کو گولی لگنے کی اطلاعات اور فائرنگ مولانا ظفر علی چوک سے تھوڑا سا آگے. اللہ والا چوک پر فائرنگ کےبعد سکیورٹی اہلکار فوری طور پر عمران خان کے پاس پہنچ گئے اور انہیں حصار میں لے کر بلٹ پروف جیکٹ ان کے سامنے کردیا، واقعے کے بعد عمران خان کو فوری طور پر کنٹینر سے اتار کر گاڑی میں لے جایا گیا ہے اور وہ خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے.