اسد قیصر کو اینٹی کرپشن ٹیم نے گرفتار کرلیا

اسد قیصر کو اینٹی کرپشن ٹیم نے گرفتار کرلیا
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق اسد قیسر کو اینٹی کرپٹشن ٹیم نے گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اینٹی کرپشن ٹیم نے بنی گالا سے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ اسد قیصر کو تھانہ بنی گالا منتقل کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسد قیصر گجو خان میڈیکل کالج صوابی ، کے پی کے کیلئے طبی آلات کی خریداری سے متعلق کرپشن کیس میں‌نامزد ہیں. بھائی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اسد قیصر گھر پر تھے جب پولیس اور سادہ لباس اہلکار آئے.سادہ لباس اہلکار اسد قیصر کو گرفتار کر کے ساتھ لے گئے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔