مالی امور پر سب سے بڑی تحقیقات، پاناما پیپرز کے بعد پنڈورا پیپرز تہلکہ مچانے کے لئے تیار، آئی سی آئی جے آج ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل تفصیلات جاری کرے گا پنڈورا لیکس میں غریب ممالک کا پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے کی تفصیلات آتی ہیں تو اس سے وزیراعظم عمران خان کےموقف کومزید تقویت ملے گی، وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری وزیراعظم عمران خان کا کوئی بےنامی اکاؤنٹ نہیں، ایک ایک پیسے کا حساب دے چکے، معاون خصوصی شہباز گل کہتے ہیں فریدالدین نامی شخص سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے پینڈورا لیکس نے عمران نیازی کا پینڈورا باکس کھول دیا ہے، لیگی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں وہ لیڈر جو دنیا کو صادق اور امین ہونے کا یقین دلاتا تھا اس کی دو مزیدآفشور کمپنیاں نکل آئی ہیں، پنجاب میں شہبازشریف سمیت سب کو ہیلتھ کارڈ ملے گا، زمان پارک میں2گھروں کا ایک ہی ایڈریس ہے، شہبازگل کہتے ہیں یہ دونوں گھر ایک دوسرے سے آدھا کلومیٹر دورہیں، جن صاحب کے نام سے یہ کمپنیاں ہیں، وزیراعظم ان کو نہیں جانتے، ن لیگ کے دور میں سستے پیٹرول کا فائدہ عوام کو نہیں دیا گیا