’بی اے پی ہماری جماعت ہے، انشاء اللہ ہم اپنے معاملات خود حل کریں گے‘

’بی اے پی ہماری جماعت ہے، انشاء اللہ ہم اپنے معاملات خود حل کریں گے‘
پبلک نیوز: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بی اے پی ہماری جماعت ہے اور انشاء اللہ ہم اپنے معاملات خود حل کریں گے۔ میں پھر کہوں گا ، بی اے پی پاکستان کی سب سے جمہوری جماعت ہے۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ اختلافات آتے ہیں، ہم ان پر بحث کرتے ہیں اور الحمدللہ ان کو حل بھی کرتے ہیں۔ آج تک میں بی اے پی کے تقریبا چھ ناراض ایم پی اے سے بہت اچھے ماحول میں ملا ہوں اور انشاء اللہ سب حل ہو جائے گا۔ وزیراعلی بلوچستان نے مزید کہا کہ کچھ افراد مزید اختلافات پیدا کرنا چاہتے تھے تاکہ ہم ایک دوسرے پر ردعمل ظاہر کریں۔ لیکن الحمدللہ ہم سب نے ایک دوسرے کے لیے بڑی ذمہ داری اور احترام کا مظاہرہ کیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔