عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری ، سعودی عرب نے بڑی سہولت دیدی

عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری ، سعودی عرب نے بڑی سہولت دیدی
ریاض : سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو تین ماہ تک مملکت میں قیام کی سہولت دے دی ہے۔ تاشقند میں گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر حج ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے کہا کہ ’ نسک پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن عمرہ و زیارت ویزوں کا اجرا آسان بنادیا گیا ہے۔ اب زیادہ آسانی اور تیزی سے عمرہ ویزے جاری کرانا ممکن ہوگیا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’پہلے عمرہ ویزے کا دورانیہ ایک ماہ ہوتا تھا۔ اب دنیا کے کسی بھی ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو تین ماہ تک مملکت میں قیام کی سہولت دی گئی ہے‘۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔