پاکستان کےلئےایک اور اعزاز، حیدرعلی نے ٹوکیو پیرا لمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا، مردوں کےڈسکس تھرو مقابلے میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا، پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ حیدرعلی کو ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے اور ٹوکیو میں سبزہلالی پرچم سربلند کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، شہباز گل نے کہا پاکستانی قوم حیدرعلی کو سلام پیش کرتی ہے، آپ اصل ہیرو ہیں آپ ہی ہیں پاکستان، تیمور بھٹی کو بھی شاباش، کہا جب سب نے اس جوان کو پیرا اولمپکس بھیجنے سے انکار کیا تو آپ ساتھ کھڑے ہوئے۔ احساس پروگرام نے کورونا کے مسائل کو حل کرنے میں مدد دی، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں غربت کے خاتمے کے لیے چین رول ماڈل ہے، دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی، غربت اور غذائی عدم تحفظ کے چیلنجز ہیں، ٹیکنالوجی کےذریعے زمینوں کو بنجر ہونے سے بچایا جاسکتا ہے، ہم صاف اور سرسبز پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں، بلین ٹری منصوبے کے تحت ایک ارب درخت لگاچکے ہیں۔ طالبان کی جانب سے آج حکومت بنائے جانے کا امکان، طالبان نے بعد نماز جمعہ کابل میں اہم اجلاس طلب کرلیا، سربراہ حکومت اور کابینہ سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے، ملا ہیبت اللہ سپریم لیڈر اور ملا عبدالغنی برادرحکومت کے سربراہ ہوں گے، شیرمحمدعباس استانکزئی کوافغانستان کا وزیرخارجہ مقرر کیے جانے کا امکان۔ طالبان کی جانب سے آج حکومت بنائے جانے کا امکان، طالبان نے بعد نماز جمعہ کابل میں اہم اجلاس طلب کرلیا، سربراہ حکومت اور کابینہ سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے، ملا ہیبت اللہ سپریم لیڈر اور ملا عبدالغنی برادرحکومت کے سربراہ ہوں گے، شیرمحمدعباس استانکزئی کوافغانستان کا وزیرخارجہ مقرر کیے جانے کا امکان۔