لاہور میں ایک دل دہلا دینے والا ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایک دس سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ واقعہ لاہور کے علاقے مناواں میں پیش آیا۔ مقتولہ بچی کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ ایجنسی سے بتایا جا رہا ہے۔ بچی کی لاش گذشتہ دنوں ایک سوئمنگ پول سے ملی تھی. اب بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے تفتیش کو نیا رخ دے دیا ہے۔ مناواں پولیس نے سوئمنگ پول کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے تاکہ کیس کی گھتیاں سلجھائی جا سکیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شریک ملزم کا نام اسلم ہے جو مفرور ہو چکا ہے جس کی عدم گرفتاری پر متاثرہ فیملی سراپا احتجاج ہے۔ بچی کی لاش چند روز قبل سوئمنگ پول سے ملی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ بچی سے دو بار زیادتی کی گئی جس کے بعد اسے قتل کیا گیا۔ مقتول بچی کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان بااثر ہیں جن کے ساتھ پولیس ملی ہوئی ہے۔