پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال، ناقابل تردید شواہد منظرعام پر

پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال، ناقابل تردید شواہد منظرعام پر
کیپشن: پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال، ناقابل تردید شواہد منظرعام پر

ویب ڈیسک: پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے متعلق ناقابل تردید شواہد ایک بار پھر منظر عام پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی عرصے سے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے تانے بانے سرحد پار افغانستان سے ملتے ہیں،ریاست پاکستان کی جانب سے متعدد بار افغان عبوری حکومت کو ان ناقابل تردید شواہد کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، خارجی خود کش بمبار روح اللہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد افغانستان کے خوارج کی پشت پناہی کے ناقابل تردید شواہد سامنے آ چکے ہیں۔

خارجی خود کش بمبار روح اللہ نے اپنی ویڈیو بیان میں انکشاف کیا کہ ''میرا نام روح اللہ ہے اور میں ایک سال سے افغانستان کی صوبہ دانگام کے گاؤں طورخم میں مدرسہ ترتیل القران میں طالب تھا،یہ مدرسہ خودکش بم دھماکوں کی تربیت دیتا تھا، میں نے خود بھی 10 روز تک خودکش بمبار کی تربیت حاصل کی۔

خارجی خود کش بمبار روح اللہ نےانکشاف کیا کہ مدرسے میں سینیئر لیڈر مولوی صبغت اللہ ہے جبکہ اس کے ساتھ  فاروق اور ذاکر خودکش بم دھماکوں کی ٹریننگ دینے والے اہم ٹرینر ہے اور دو قاری شیر علی اور مدثر حفظ کی تعلیم دیتے ہیں،ہمیں روانگی سے 2 روز قبل بازوں پر انجکشن لگائے جاتے تھے،روانگی والے دن بھی انجکشن لگائے جاتے تھے،س انجکشن کے لگنے کے بعد مجھے نہیں معلوم ہوتا تھا کہ میرے آس پاس کیا ہو رہا ہے۔

خارجی خود کش بمبار روح اللہ نے انکشاف کیا کہ ٹریننگ کے بعد ہمیں سبز رنگ کی گاڑی میں بٹھایا گیا اورہم 4 ساتھی ضلع ناری کے گاؤں باتش کی طرف روانہ ہوئے، اس علاقے میں ہم نے رات گزاری اور پھر ہم نےافغان بارڈر کی جانب سفرکیا، ایک مقام پر پہنچ کر جواد نے ہمیں امان اللہ کے حوالے کر دیا جو بارڈر پار کرنے میں ہمیں سہولت کاری فراہم کر رہا تھا،بارڈر پاس کرانے کے بعد ہمیں سجاد کے حوالے کردیا گیا۔

  خارجی روح اللہ نے کہا کہ  سجاد نے 2 خود کش بمباروں ساجد اورعابد کو ہم سے الگ کرلیا،اس کے بعد سجاد مجھے مسجد لے کر گیا جہاں میں نے رات گزاری اور اگلے دن صبح اس نے میرا رابطہ سلیمان سے فون پر کروایا،سجاد نے مجھے ہدایت دی کہ میں سلیمان سے ایک پل پر مل لوں،پھر ہم ایک گھنٹے کا سفر طے کر کے سرنگ پر جا پہنچے اور اس کے بعد میں اور سلیمان الگ ہو گئے۔

خارجی روح اللہ نے مزید کہا کہ مجھے کہا گیا کہ ایک ٹرک میں بیٹھ جاؤ مگر ٹرک میں سوار ہوا تو سکیورٹی فورسز نے مجھے پکڑ لیا،سیکیورٹی فورسز کے پکڑے جانے سے قبل سلیمان نے مجھے تفصیلات فراہم کی کہ سرنگ کراس کر کے دوبندو دیر میں میری ملاقات جمیل سے ہو گی،سلیمان نے مجھے بتایا کہ جمیل ٹرک چلاتا ہے اور وہ مجھے خود کش جیکٹ مہیا کرے گا،سلیمان نے مجھے مزید بتایا کہ جمیل مجھے بتائے گا کہ کنٹونمنٹ میں کیسے حملہ کرنا ہے۔

ان ناقابل تردید شواہد کی موجودگی میں یہ واضح ہے کہ افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی اور فتنہ الخوراج کی پشت پناہی میں استعمال ہو رہی ہے،ان ٹھوس شواہد کی بنیاد پر افغان عبوری حکومت کے کھوکھلے دعوے ایک بار پھر  پوری دنیا کے سامنے آشکار ہو چکے ہیں۔

Watch Live Public News