پاکستان اور چین کےدرمیان ہتھیاروں کےکنٹرول اور عدم پھیلاؤ پر دوطرفہ مشاورت کا نواں دور

پاکستان اور چین کےدرمیان ہتھیاروں کےکنٹرول اور عدم پھیلاؤ پر دوطرفہ مشاورت کا نواں دور
کیپشن: پاکستان اور چین کےدرمیان ہتھیاروں کےکنٹرول اور عدم پھیلاؤ پر دوطرفہ مشاورت کا نواں دور

ویب ڈیسک: وزارت خارجہ کا کہنا ہے پاکستان اور چین کے درمیان آرمز کنٹرول اور عدم پھیلاؤ پر دوطرفہ مشاورت کا نواں دور اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق  ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل آرمز کنٹرول اور تخفیف اسلحہ ڈویژن سفیر طاہر اندرابی اور وزارت خارجہ امور عوامی جمہوریہ چین ڈائریکٹر جنرل آرمز کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سن شیاؤبونے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی،دونوں فریقوں نے ہتھیاروں کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ کے مسائل پر  بات چیت کی۔

تر جمان دفترخارجہ کا کہناہے کہ عالمی اور علاقائی سلامتی، نئی و ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز ،سائبر سیکورٹی ،مصنوعی ذہانت ، اوٹرسپیس اور جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال میں دو طرفہ تعاون۔ کثیرالجہتی فورمز جیسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی، تخفیف اسلحہ کی کانفرنس، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA)، کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم (OPCW) اور اس سے متعلق مختلف کنونشنز/ٹریٹی باڈیز، تخفیف اسلحہ کا جائزہ لیا گیا۔

تر جمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سن شیاؤبو نے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے بھی ملاقات کی،پاک چین دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں انہوں نے پاک چین سٹریٹجک ڈائیلاگ کے ایک اہم حصے کے طور پر ہتھیاروں کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ پر باقاعدہ تبادلوں اور مشاورت کی اہمیت پر زور دیا۔

 تر جمان نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین ہتھیاروں کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ پر دوطرفہ مشاورت کا 10واں دور اگلے سال بیجنگ میں منعقد ہوگا۔

Watch Live Public News