اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 245پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 245پوائنٹس کا اضافہ
کیپشن: اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 245پوائنٹس کا اضافہ

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق آج کے روزپاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا،  100 انڈیکس میں 245 پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 78 ہزار 528 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 78 ہزار 283 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 138 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 78 ہزار 488 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Watch Live Public News