قومی بچت اسکیمز پر منافع کی شرح میں 1.22 فیصد کمی کا اعلان

قومی بچت اسکیمز پر منافع کی شرح میں 1.22 فیصد کمی کا اعلان

(ویب ڈیسک ) قومی بچت اسکیمز پر منافع کی شرح میں 1.22 فیصد کمی کا اعلان کردیا گیا ۔

سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پر شرح منافع 1.22 فیصد کمی سے 16.36 فیصد مقرر کردی گئی۔سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ پر شرح منافع 1 فیصد کم کرکہ 18 فیصد کر دی گئی۔

شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس 0.68 فیصد کم کرکہ 17.2 فیصد کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس اور اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس پر شرح 0.3 فیصد کمی سے 15.5 فیصد کردی گئی۔ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 12 بیسز پوائنٹس کم کرکہ 14.52 فیصد ہوگئی۔

شرح منافع میں کمی آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود مزید گرنے کا اشارہ ہے۔

Watch Live Public News