اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عمران خان نے بالاخر اس امریکی عہدیدار کا نام بتا دیا ہے جس نے پاکستان اور پی ٹی آئی حکومت کو دھمکی دی تھی۔ خیال رہے کہ عمران خان اپوزیشن کی جانب سے انہیں اقتدار سے بے دخل کرنے کی کوشش سے بچ گئے ہیں، جب ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے ایک " غیر ملکی سازش" قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ اب میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی اہلکار ڈونلڈ لو ، ان کی حکومت گرانے کی مبینہ سازش میں ملوث تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈونلڈ لو نے امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید کو خبردار کیا تھا کہ اگر پاکستانی وزیراعظم قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کے ووٹ سے بچ گئے تو اس کے اثرات اچھے نہیں ہوں گے۔ https://twitter.com/PTIofficial/status/1510588622579372039?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1510588622579372039%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.indiatoday.in%2Fworld%2Fstory%2Fpakistan-pm-imran-khan-claims-us-diplomat-involved-conspiracy-topple-govt-1933042-2022-04-03 خیال رہے کہ ڈونلڈ لو نے ہندوستان اور پاکستان میں بطور پولیٹیکل آفیسر خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے ہندوستان میں سفیر کے معاون خصوصی کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ وہ البانی، روسی، جارجیائی، آذربائیجانی، اردو، ہندی اور مغربی افریقی کریو زبانوں پر عبور رکھتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے اجلاس سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ لو ، امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ فار ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیا ہیں اور ان ہی کی پاکستانی سفیر سے ملاقات ہوئی تھی۔ پاکستانی سفیر اور امریکی نمائندہ ڈونلڈ لو کے درمیان جو گفتگو ہوئی اس ملاقات کے لئے دونوں طرف نوٹ لینے والے بیٹھے ہوئے تھے، جس کے بعد اس کے منٹ جاری کئے گئے۔ دوسری جانب امریکی عہدیدار ڈونلڈ لو نے گذشتہ روز انڈیا کا دورہ کیا جہاں ایک جرنلسٹ نے ان سے سوال پوچھا کہ عمران خان کہتے ہیں آپ نے دھمکی دی تھی۔ جس پر امریکی عہدیدار ان الزامات کی تردید نہیں کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔