لاہور: ( پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان منحرف اراکین کیخلاف احتجاج کے باعث متحدہ اپوزیشن کے ہوٹل کے باہر حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں ، دونوں پارٹیوں کے کارکنان آمنے سامنے آگئے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے اراکین نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب اشتعال انگیز چڑھائی،جوابا تحریک انصاف کے کارکن سڑک پار کر کے نعرے بازی کرتے ہوئے آگے آ گئے ، پولیس کی جانب سے بمشکل بیچ بچاؤ کروایا گیا۔ پولیس نے آہنی دیواریں کھڑی کر کے تحریک انصاف کے کارکنوں کو پیچھے کردیا۔ لیگی اراکین پنجاب اسمبلی کی جانب سے پولیس کو تحریک انصاف کا مظاہرہ ختم کروانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔