انتخابی میدان میں آئیں اور مقابلہ کریں

انتخابی میدان میں آئیں اور مقابلہ کریں
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے اپوزیشن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن میں ہمت ہے کہ 342 کے ایوان کے بجائے 22 کروڑ کے عوام کے ایوان میں آئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ امر بالمعروف کے تحت وزیراعظم نے نوجوانوں کو پر امن احتجاج کی کال دی ہے۔بیرونی سازشوں کے ذریعے ملکی حکومت کو ہٹانے اور کٹھ پتلیوں کی غداری کے خلاف پر امن احتجاج ہو گا۔اسلام آباد کے بلیو ایریا میں یہ پر امن احتجاج ہو گا جہاں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے کل مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ مختلف حلقوں کے امیدواران کو انتخابی مہم کا آغاز کرنے کی ہدایت کی جائیں گی۔ پوری کور کمیٹی کا اتفاق ہے کہ اپوزیشن کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اپوزیشن میں ہمت ہے کہ 342 کے ایوان کے بجائے 22 کروڑ کے عوام کے ایوان میں آئیں۔ہم اپوزیشن کو چیلنج کرتے ہیں کہ آئیں اور بڑے میدان میں میچ کھیلیں۔ اپوزیشن کو چیلنج کرتے ہیں کہ انتخابی میدان میں آئیں اور مقابلہ کریں۔اپوزیشن ٹیکنیکل چیزوں کے پیچھے نہ چھپے، عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔پتہ چل جائے گا کہ عوام میں کون مقبول ہے اور حکومت بنانے کا اختیار کس کو ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔