غداری کی ہے تو مقدمہ چلائیں کس نے روکا ہے؟

غداری کی ہے تو مقدمہ چلائیں کس نے روکا ہے؟

پبلک نیوز: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء پرویز رشید نے پبلک نیوز کے پروگرام خبر گرم ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا میں کہا غداری کی ہے تو مقدمہ چلائیں کس نے روکا ؟ میں خو د ڈان لیکس کا غدار ہوں ، غداری کا مقدمہ نہ چلانا بھی غداری ہے.

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ غداری کا مقدمہ نہیں چلا رہے تو یہ غداروں سے ملے ہوئے ہیں ، ساری زندگی غداری کا سرٹیفکیٹ لیتے گزر گئی، جب تک درمیانی راستے نکالتے رہیں گے، اسی لیے 70 سال بعد بھی وہیں کھڑے ہیں جہاں جسٹس منیر کا فیصلہ کھڑا کر گیا .

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں ہر چار سال بعد ایسے دن کیوں آجاتے ہیں، ایک بحران ختم نہیں ہوتا دوسرا بحران اس کے پیٹ سے جنم لیتا ہے ، درمیانی راستہ ملک کو ایک نئے بحران کی طرف دھکیلے گا ، جتنے غیر قانونی کام ہوئے ان کو واپس لیا جائے اور کرنے والوں کا احتساب کیا جانا چاہیے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔