کے پی انتخابات : پی ٹی آئی کا درخواست کل سپریم کورٹ دائر کرنے کا اعلان

کے پی انتخابات : پی ٹی آئی کا درخواست کل سپریم کورٹ دائر کرنے کا اعلان
پشاور: پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلق نئی درخواست کل سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما تیمور جھگڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ کےپی کے انتخابات کے بارے میں کسی کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں، سوائے اُس شخص کے جس نے تاریخ نہیں دی، اور خود کو آرٹیکل 6 کا مرتکب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کےپی انتخابات سے متعلق نئی درخواست کل سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ چیف جسٹس اور سپریم کورٹ نے آج آئین کو برقرار رکھا۔ خیبرپختونخوا کے فیصلے کی وجہ نہیں بتائی گئی کیونکہ تمام پی ڈی ایم کی طرح گورنر خیبرپختونخوا کے وکیل بھی عدالت سے بھاگ گئے۔ واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ کے پی میں انتخابات کیلئے گورنر کی طرف سے عدالت میں نمائندگی نہیں کی گئی، کے پی کی حد تک معاملہ زیر سماعت رہےگا، کے پی میں الیکشن کی تاریخ کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے، کے پی میں انتخابات کیلئے درخواست گزار عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔