ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف اداکارہ نے بالی ووڈ خانز کی پاکستان کےآرٹسٹوں سے خوفزدہ ہونے کی وجہ بتا دی۔
حال ہی میں نادیہ خان نے ایک نجی چینل کے پروگرام میں ہمسایہ ملک کے آرٹسٹ اور پاکستان کے آرٹسٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کو فواد خان اور پاکستان کے دوسرے آرٹسٹوں سے خوف تھا اس لئے انہوں نے پاکستانی فنکاروں کو انڈیا میں کام کرنے نہیں دیا۔
اداکارہ کا یہ بیان بھارتیوں کو کچھ خاص پسند نہیں آیا اور انکے اس بیان پر سوشل میڈیا پر خوب تبصرہ کیا جا رہا ہے۔