بشریٰ بی بی کی طبیعت سے متعلق ذاتی معالج  ڈاکٹر عاصم یوسف کا اہم بیان 

(ویب ڈیسک ) بانی  پی ٹی آئی کی  اہلیہ بشریٰ بی بی  کی طبیعت سے متعلق انکے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کا اہم بیان آگیا۔

ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا ہے کہ   بشریٰ بی بی کی 2 ماہ پہلے کھانے کے بعد طبیعت خراب ہوئی تھی، ان کی بھوک بھی ختم ہو گئی تھی اور وزن بھی کافی کم ہو گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  میں نے اور پمز کے 4 ڈاکٹرز کی ٹیم نے معائنے کے بعد خون کے ٹیسٹ اور اینڈوسکوپی تجویز کی ہے تاکہ اصل وجہ کا پتہ چلایا جا سکے۔

ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ   دو ماہ بعد ان کی طبیعت بہتر ہے لیکن کھانا کھانے اور نگلنے میں اب بھی مشکل ہو رہی ہے، وزن ٹھیک نہیں، صحیح سے کھانا نہیں کھا پا رہیں، معدے میں ابھی بھی جلن ہے۔

Watch Live Public News