پی ٹی آئی کا دھرنا، شیر افضل مروت نے نوجوانوں کو خصوصی پیغام دیدیا

پی ٹی آئی کا دھرنا، شیر افضل مروت نے نوجوانوں کو خصوصی پیغام دیدیا
کیپشن: Sher Afzal Marwat
سورس: web desk

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنے کے لیے 30 ہزار لوگ ساتھ ہوں تو دیکھتے ہیں کون ہم پر لاٹھیاں برساتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما   شیر افضل مروت نے اپنے  ایک بیان کہا کہ وہ مخصوص نشستوں پرحلف نہ لینے کے علی امین گنڈاپور کے بیانیے کی تائید کرتے ہیں ، کہا کہ مخصوص نشستیں مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی کو کیسے دی جاسکتی ہیں۔ہم مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے علی امین گنڈاپورکےبیانیے کی تائید کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد دھرنے کے لیے جارہے ہیں، ہمیں 30 ہزار تگڑے نوجوان درکار ہیں، دھرنے میں 30ہزار لوگ ہوں گے دیکھتے ہیں کون ہم پرلاٹھیاں برساتا ہے۔

Watch Live Public News