پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،04 اگست ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،04 اگست ، 2021
تحریک انصاف نے سردار عبدالقیوم نیازی کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے نامزد کردیا، قیوم نیازی مسلم کانفرنس چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے، ایل اے 18 عباس پور کے حلقے سے کامیاب ہوئے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے مشترکہ طور پر چودھری لطیف اکبر کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا۔ قیوم نیازی متحرک اور حقیقی سیاسی کارکن ہیں، فواد چودھری کہتے ہیں طویل مشاورت اور تجاویز کے جائزے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے نومنتخب ایم ایل اے کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے کیلئے نامزد کیا، سردار عبدالقیوم نیازی کا دل کارکنوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ لاہور میں نزیرچوہان کی رہائی کا معاملہ، سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی ایم پی اے کی درخواست ضمانت منظور کرلی، نذیر چوہان کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم، عدالت نےمدعی شہبزاد اکبر کی جانب سے صلح نامہ ہونے پر ضمانت منظور کی۔ بھارت نے غیرملکی صحافیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں غیرملکی صحافیوں نے 5 اگست کو آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی، ہم چاہتے ہیں کہ بھارت تمام خودمختار صحافیوں کو بھارتی قابض کشمیر میں جانے اور انہیں حقائق رپورٹ کرنے کی اجازت دے۔ وفاقی وزیر اسد عمر کاکہنا ہے کہ چاہتے ہیں دنیا دیکھے کہ آزادکشمیر میں کیا ہورہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جو ہورہا ہے، بھارت اسے چھپانا چاہتا ہے، صحیح اور غلط میں فرق اس سے زیادہ واضح نہیں ہوسکتا۔

Watch Live Public News