قائد اعظم کی تصویر کے نیچے فحش فوٹو شوٹ پر کہرام مچ گیا

قائد اعظم کی تصویر کے نیچے فحش فوٹو شوٹ پر کہرام مچ گیا
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) ایمان ، اتحاد اور تنظیم ۔ یہ پاکستان کا رہنما اصول مانا جاتا ہے مگر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائد اعظم کی تصویر کے نیچے ایک بولڈ فوٹو شوٹ نے اس ملک کی اخلاقی اقدار پر سوال اٹھا دیا ہے، ایک خاتون نے قائد اعظم کی تصویر کے نیچے جہاں پر ان کے پاکستان کیلئے رہنما اصول یعنی ایمان ، اتحاد اور یقین انگریزی زبان میں کنندہ ہیں انتہائی کم کپڑوں میں فوٹو شوٹ کروایا ہے جبکہ ان کے ساتھ ایک لڑکا بھی ہے جس نے خود کو لڑکی بنا کر پیش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے کے ذریعے آپ وفاقی دارالحکومت میں داخل ہوں تو بانی پاکستان کی ایک پروقار تصویر آپ کا استقبال کرتی ہے۔ اس تصویر کے نیچے قائد اعظم کے پاکستان کیلئے تین رہنما اصول کنندہ ہیں یعنی ایمان ، اتحاد اور نظم ۔ قائد اعظم ؒ نے 28 دسمبر 1948 کو قوم کے نام اپنے پیغام میں یہ رہنما اصول بتائے تھے جن کی بنیاد پر ہم پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنا سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر چند تصاویر گردش کر رہی تھیں جن میں دیکھا جا سکتا تھا ایک لڑکی نے بہت ہی کم کپڑے پہنے ہوئے ہیں جبکہ ایک لڑکا نیم عریاں حالت میں ہے اس نے خواتین والا میک اپ کیا ہے۔ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تو ملک بھر میں کہرام مچ گیا۔ عوام کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ پر ایکشن لیا جائے جس پر اسلام آباد کے تھانہ کورال پولیس سٹیشن میں ایک شہری کی مدعیت میں دفعہ 294 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Watch Live Public News