گوجرانوالہ ( پبلک نیوز) ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مطابق اس وقت مجموعی طور پر کررونا کے 45 مریض داخل ہیں جبکہ 15پازیٹیو ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں 30 افراد مشتبہ ہیں۔ سول ہسپتال میں اس وقت 45 مریض زیر علاج ہیں۔ سول ہسپتال میں اسوقت کوئی مریض کلینیکل پازیٹیو نہیں اور 13مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ25 وینٹی لیٹرز اضافی موجود ہیں۔ پچھلے24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 مریضوں کا انتقال ہوا۔ 13 نئے مریض داخل ہوئے جبکہ 2 مریض کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔ شہری وباء سے تحفظ کے لیے ماسک کا استعمال لازم اور سماجی فاصلے کا خیال کریں۔