عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہو گیا

عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہو گیا
لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت مزید گرگئی ہے، خام تیل کی قیمت 96 ڈالر 65 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے، پانچ ماہ کے دوران خام تیل کی یہ کم ترین قیمت ہے۔ایک ہفتے میں خام تیل 13 ڈالر فی بیرل کم ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ 29 جولائی کو خام تیل کی قیمت 109 ڈالر فی بیرل سے زائد تھی۔ واضح رہے کہ حکومت نے یکم اگست کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 5 پیسے کمی کی گئی تھی،جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 227روپے 19پیسے ہوگئی تھی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8روپے95پیسے اضافہ کیا گیا تھا، ،اضافے کے بعدڈیزل کی نئی قیمت244روپے95پیسے ہوگئی تھی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4روپے62پیسے اضافےکے بعد نئی قیمت 201روپے07پیسے ہوگئی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ،جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 191روپے 32پیسے ہوگئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔