کچرا پھینکیں اسٹائل کے ساتھ

کچرا پھینکیں اسٹائل کے ساتھ
اسپین کے مشہور فیشن ہاؤس بالنسیاگا نے انتہائی مہنگے کچرے کے بیگ ’’ٹریش پاؤچ‘‘ متعارف کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹریش پاؤچ کی قیمت تقریباً 18 ہزار ڈالر ہے اور پاکستانی روپوں میں یہ رقم بنتی ہے چار لاکھ سے زائد، اس بیگ کی رونمائی موسم سرما کے ملبوسات کے فیشن شو کے دوران کی گئی اور یہ بیگ صارفین کی لئے 3 مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔ بالنسیاگا کے فیشن ڈیزائنر ڈیمن گواسالیا نے کہا ہے کہ ان کو اس ٹریش پاؤچ کا خیال کچرے کو پھینکنے کے لیے استعمال ہونے والے پلاسٹک شاپر سے آیا اور وہ دنیا کا مہنگا ترین ٹریش پاؤچ کو فروخت کرنے کا موقع گَوانا نہیں چاہتے تھے۔ اس ٹریش پاؤچ کی رونمائی کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے فیشن ہاؤس کو آڑے ہاتھوں لیا، کوئی اسے تشہیری مہم کہہ رہا ہے تو کوئی اسے سوشل ایکسپیریمینٹ کہہ رہا ہے دوسری جانب کئی صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کرتے بھی دکھائی دیئے گئے۔ ایک صارف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’اب کچرا بھی اسٹائل سے پھینکیں‘‘

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔