30 ارب کا نیا ٹیکس، منی بجٹ لانے کی تیاری

30 ارب کا نیا ٹیکس، منی بجٹ لانے کی تیاری
اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل منی بل لائے جانے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے پہلے حکومت کی پھرتیاں شروع ہوگئیں ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل منی بل لائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق تیس ارب روپے کے اضافی ٹیکس اکٹھے کرنے کیلئے رواں ماہ آرڈیننس لایا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تیس ارب روپے اضافی ٹیکس اکٹھے کرنے کے اقدمات کر لیے۔ وزارت خزانہ نے پی ایس او کو رقم ادائیگی کیلئے ایف بی آر کو ٹیکس اقدامات کی ہدایت کی تھی۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق چھوٹے دکانداروں کو بجلی کے بلوں پر ٹیکس ریلیف دیا جائے گا، ٹیکس چھوٹ دینے سے گیپ پورا کرنے کیلئے مزید ٹیکسز عائد کیے جائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔