خیال رہے کہ گذشتہ روز9.58 پیسے کی کمی سے ڈالر228.80پر بند ہواتھا۔ دوسری جانب پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ اور کرنسی مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز مثبت رجحان غالب رہا۔ جمعرات کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر اسٹاک انڈیکس 350 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا اور مارکیٹ میں خریداری کا رجحان غالب رہا۔Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/GD78ttsX5t pic.twitter.com/sYilynpk9d
— SBP (@StateBank_Pak) August 4, 2022
آج انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں1 عشاریہ17 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی. کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اتارچڑھاو دیکھنے میں آیا انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں2روپے 65پیسے کی کمی واقع ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 2روپے 65پیسے کی کمی سے ڈالر 226.15پر بند ہوا۔