(پبلک نیوز) پا ک بحریہ کا دریائے سندھ میں کالا باغ کے مقام پاک بحریہ کےغوطہ خوروں نے کیا کا میاب سرچ آپریشن۔
تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ کے مقام پاک بحریہ کے غوطہ خوروں کا سرچ آپریشن ہوا، پاک بحریہ کے غوطہ خوروں نے 7 روز قبل دریائے سندھ میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش نکال لی، نہاتے ہوئے ڈوبنے والے 17 سالہ سعد احمد کی لاش مشکل آپریشن کے بعد نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی گئی ۔
پاک بحریہ کے ماہر غوطہ خور پاکستان کے طول و عرض میں ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی کال پر مدد کرتے ہیں۔