کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ
یاسرہ رضوی کی اپنے شوہر سے
طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں۔ خیال رہے کہ ان کے شوہر عبدالہادی
ڈرامہ پرڈیوسر ہیں۔ دونوں کی 2016ء میںشادی ہوئی تھی۔ اداکارہ
یاسرہ رضوی نے ان تمام قیاس آرائیوں اور افواہوں پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ آخر ایسا کیوں سوچتے ہیں۔ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنے شوہر کیساتھ ایک پرانی تصویر بھی شیئر کی۔ لوگوں نے اپنے کمنٹس میں دونوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ڈھیروں دعائیں بھی دیں۔
تاہم یہ بات ذہن میں رہے کہ
یاسرہ رضوی نے اپنی پوسٹ میں یہ بالکل واضح نہیں کیا کہ ان کی
طلاق سے متعلق کون لوگ قیاس آرائیاں کر رہے ہیں؟ کیونکہ سوشل میڈیا پر نہ تو ایسا کوئی ٹرینڈ چل رہا ہے اور نہ ہی کوئی جعلی خبریں نظر سے گزری ہیں۔ ماضی میں یہ ضرور ہوتا رہا ہے کہ لوگ عبدالہادی کیساتھ عمر کے فرق پر بات کرتے رہے ہیں کیونکہ دونوں میں 10 سال کا فرق ہے۔ یاسرہ اپنے شوہر سے 10 سال بڑی ہیں۔
دونوں نے 2016ء میں شادی کی تو لوگوں نے
یاسرہ رضوی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ایک بچے سے شادی کر لی۔ شادی کے وقت عبدالہادی 24 جبکہ
یاسرہ رضوی 34 سال کی تھیں۔ ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔