آئی ایم ایف کی نئی شرائط نےقوم کوگلےسےجکڑلیا،حالات ایسے ہی رہےتودفاع بھی قرضےلےکرہی کرناپڑےگا، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نےکہاشرائط کے مطابق پٹرولیم لیوی کو 30 روپےتک لےجایاجائےگا،ملک کےمجموعی قرض میں سے 70 فیصد قرضے موجودہ حکومت نے ہی لیے،ہم نےقرضوں کادرست استعمال کیا ماضی کی پالیسیوں کو رد کرکے ہم نے معیشت کو بچایا، عالمی مہنگائی پر سیاست چمکانا درست نہیں، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کہتے ہیں مہنگائی کی اصل وجہ عالمی منڈیاں ہیں، ترقی یافتہ ممالک میں بھی 30سال کی ریکارڈ مہنگائی ہے، قیمتوں کا زور عالمی سطح پر ٹوٹا تو یہاں بھی کم ہوں گی، پاکستانی معیشت کی گروتھ اس سال 5فیصد متوقع ہے 5 حکومتوں پر چند خاندانوں کی اجارہ داری رہی، مخصوص خاندان ترقی کرتے گئے پاکستان غریب ہوتا گیا، وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں پاکستان کی سیاست میں ایک انقلاب آنے والا ہے، بیرون ممالک جائیدادیں بنانے والوں کی کہیں بھی عزت نہیں، مقامی حکومتوں کے اختیار کا نظام بننے جا رہا ہے سیالکوٹ واقعہ کے13 مرکزی ملزمان کو گرفتارکیاجاچکاہے،پولیس کو اطلاع ہی منیجر کی موت کے بعد دی گئی، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب نےواقعہ کی تحقیقات کےلیےسیل بنادیاہے،سری لنکن شہری کا خاندان پاکستان میں موجود نہیں تھا،واقعہ کومثال بنائیں گے،سب کوانصاف ہوتاہوانظرآئےگا سیالکوٹ واقعہ میں 11 بجکر 5 منٹ پرمنیجرکی موت ہوئی،پولیس کواطلاع ہی 11 بجکر 25 منٹ پردی گئی،آئی جی پنجاب نے کہاپونے 12 بجےپولیس موقع پرپہنچ گئی تھی،نفری نےموقع پرپہنچ کرحالات کوکنٹرول کیا،ملزمان کی گرفتاری کےلیے 200 سےزائدچھاپےمارے گئے، تفتیش مکمل کرکےرپورٹ انسداددہشتگردی عدالت میں پیش کریں گے