خیبر پختونخوا میں 27مارچ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی

خیبر پختونخوا میں 27مارچ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی
پبلک نیوز: پشاورہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے خیبر پختونخوا میں 27 مارچ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے۔ پشاور ہائیکورٹ کے ایبٹ آباد بینچ میں الیکشن ملتوی کرنے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل بنچ نے فیصلہ سنایا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر رمضان المبارک کے بعد بلدیاتی الیکشن کرائیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ موجودہ حالات میں پہاڑی علاقوں میں صاف اورشفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں لگتا۔ برفباری کے باعث متعدد علاقوں کےعوام کو ووٹ ڈالنے میں مشکلات ہیں۔ کوہستان اور ناران کےعمائدین نے ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ میں الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست دائرکی تھی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔