بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے بتایا کہ دراڑ پڑنے کی وجہ سے میں اب تک 3 مرتبہ بریسلٹ میں موجود فیروزہ پتھر کو تبدیل کرا چکا ہوں۔ خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سلمان خان کو ان کے فارم ہاؤس میں ایک سانپ نے ڈس لیا تھا۔ انھیں اسکے بعد فوری طور پر ممبئی کے پرائیوٹ ہسپتال داخل کرایا گیا۔ وہاں موجود ڈاکٹروں نے ان کا فوری علاج شروع کرتے ہوئے اس کا زہر نکال دیا تھا۔ ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ خوش قسمتی سے سانپ زیادہ زہریلا نہیں تھا جس کی وجہ سے سلمان خان کی جان بچ گئی۔
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان ہمیشہ اپنے ہاتھ میں ایک مخصوص بریسلٹ پہنتے ہیں، جس میں ایک خاص اور قیمتی پتھر فیروزہ جڑا گیا ہے۔ اس بریسلٹ کو وہ کبھی اپنے ہاتھ سے نہیں اتارتے۔ انڈین میڈیا کے مطابق ماضی میں دیئے ایک انٹرویو میں سلمان خان نے بتایا تھا کہ میں بچپن سے ہی اپنے والد کے ہاتھ میں ایسا بریسلٹ دیکھتا تھا۔ میری خواہش ہوتی تھی کہ میں بھی اسے اپنے ہاتھ میں پہنچوں۔ جب میں بڑا ہوا تو انہوں نے میرا شوق دیکھتے ہوئے ایسا ہی بریسلٹ مجھے بھی بنوا دیا۔ اب میں اسے کبھی بھی اپنے ہاتھ سے نہیں اتارتا۔ تاہم ایک اور ویڈیو میں سلمان خان نے بریسلٹ پہننے کے پیچھے چھپی ایک اور کہانی بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں جڑا پتھر فیروزہ میرے لئے بہت خوش قسمت ہے۔ اس کی وجہ سے میں کئی مرتبہ بڑے حادثات سے بچا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب بھی کوئی حادثہ ہونے والا ہوتا ہے، اس سے قبل پتھر میں دراڑ پڑ جاتی ہے، اس دیکھ میں احتیاط برتتا اور چوکنا ہو جاتا ہوں۔