’دور دراز علاقوں کی سہولت کیلئے ورچوئل یونیورسٹی اپنی موجودگی بڑھائے‘

’دور دراز علاقوں کی سہولت کیلئے ورچوئل یونیورسٹی اپنی موجودگی بڑھائے‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کے دور دراز علاقوں خاص طور پر بلوچستان، سندھ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی سہولت کیلئے ورچوئل یونیورسٹی اپنی موجودگی بڑھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ورچوئل یونیورسٹی کے دائرہ کار میں اضافے سے دور دراز علاقوں کے لوگ کورسز اور ای لرننگ پروگراموں سے مستفید ہو سکیں گے۔ مارکیٹ ضروریات پوری کرنے کیلئے مختلف شعبوں میں آن لائن تعلیم اور تربیت فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی نے ملک میں ای لرننگ کے فروغ میں یونیورسٹی کے کردار اور کارکردگی پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ورچوئل یونیورسٹی نے سال 2021 میں 55 ہزار سے زائد طلباء کو داخلے دئیے۔ یونیورسٹی مقامی ڈگری کالجز۔ جامعات میں کمپیوٹر لیبز قائم کر رہی ہے صدر مملکت نے یونیورسٹی انتظامیہ کو عالمی معیار کے مطابق کورسز ترتیب دینے کی ہدایت کی اور ملک میں ای لرننگ کے فروغ میں یونیورسٹی کے کردار کو سراہا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔