پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،4جولائی ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،4جولائی ، 2021
حکومت کے خلاف پی ڈی ایم اتحاد ایک بار پھرمتحرک،آج سوات میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا، مولانا فضل الرحمٰن اور شہبازشریف سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے، شہباز شریف بالا کوٹ سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے، انتظامیہ کا کورونا ایس او پیز کے تحت گراسی گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار۔ بوبچاؤ ڈرامے کی ناکامی کے بعد آج مسترد سیاسی ٹولہ سوات میں نیا ڈرامہ سٹیج کرنے جا رہا ہے، فواد چودھری کہتے ہیں اس ڈرامے کے تمام کردار ہی پٹ چکے ہیں، ان سیاسی آوارہ گردوں کا نہ کوئی نظریہ ہے، کوئی راستہ نہ ہی منزل، بھٹکی ہوئی روحوں کی طرح کبھی ایک ڈگر پھر دوسری ڈگر عمران خان پر تنقیدکافی نہیں اپنا پروگرام دیں۔ 18 پروازوں سے بیرون ملک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا، اووربکنگ کرنے والی ایئرلائنز کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور کہتے ہیں کل سے یو اے ای سے فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لایا جارہا ہے۔ چین سے کورونا ویکسین کی بھاری کھیپ پاکستان پہنچنے کےلئے تیار، سائنو ویک ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں کل پی آئی اے کے خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچیں گی، ملک کے 16 بڑے شہروں میں موڈرنا ویکسین لگانے کی تیاریاں مکمل،بیرون ملک جانے والے پاکستانی کل سے موڈرنا ویکسی نیشن کراسکیں گے۔ خیبرپختونخوامیں شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری،اب تک 5لاکھ 13ہزار381 افراد کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ پاکستان میں کورونا سے مزید 29 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 408 ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 228 نئے کیس رپورٹ، 32 ہزار621 مریض گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج، مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 56 فی صد رہی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔