دریائے سندھ اٹک خورد کے مقام پر 3 افراد ڈوب گئے

دریائے سندھ اٹک خورد کے مقام پر 3 افراد ڈوب گئے
اٹک ( پبلک نیوز) شہر کی رہائشی فیملی دریائے سندھ اٹک خورد کے مقام پر پکنک منا رہے تھے کہ نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب گیا جسے بچاتے 2 افراد مزید ڈوب گئے تفصیلات کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی ریسکیو سرچ آپریشن کے بعد 23 سالہ حمزہ فیاض کی لاش لی جسے ریسکیو ایمبولینس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا باقی 2 افراد کی لاشوں کے لیے ریسکیو سرچ آپریشن جاری ہے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔