پاکستان میں لگائی جانے والی ویکسین کی تعداد 1 کروڑ 63 لاکھ سے تجاوز کرگئی

پاکستان میں لگائی جانے والی ویکسین کی تعداد 1 کروڑ 63 لاکھ سے تجاوز کرگئی
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان میں لگائی جانے والی ویکسین کی تعداد 1 کروڑ سڑسٹھ لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ جون میں 8 لاکھ 23 ہزار سے زائد ویکسین لگائی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تمام اکائیوں کو این سی او سی کی جانب سے عید الا ضحی کیلئے مفصل ہدایات جاری کر دی گئیں۔ مویشی منڈیاں شہر سے باھر لگائی جائیں گی اور کورونا ایس او پیز پر عملُ کیا جائے گا تمام سٹاف اور تاجر وں کا ویکسین لگانا لازمی قرار دیا گیا۔ این سی او سی کے مطابق انتظامیہ کو داخلے پر ھینڈ سینیٹائزر، ماسک اور ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کی سھولیات میسر کرنے کی تاکید کی گئی۔ اندرون شہر جانوروں کی خرید و فروخت پے پابندی عائد کردی گئی۔ گلگت بلتستان میں کورونا کو مجموعی صورت حال اور ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے ڈی جی این سی او سی کی قیادت میں وفد نے دورہ کیا۔ این سی او سی نے تمام سیاحتی مقامات کی ویکسین کیلئے رجسٹرڈ آبادیوں کو 100 فیصد ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گلگت بلتستان میں کورونا کی روک تھام اور ویکسین کے عمل میں بہتری لانے کے لئے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔