پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،5 جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،5 جولائی 2021
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر سب متحد ہیں۔ پارلیمنٹ میں عمران خان کی کرسی ایسے خالی ہوتی ہے جیسے غریب کی جیب۔ پی ٹی آئی نے ملکی معیشت تباہ کر کے رکھ دی ہے۔ وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ لاہور دھماکہ میں بھارت براہ راست ملوث تھا، بھارتی حکومت پاکستان میں دہشتگردی کو سپورٹ کررہی ہے،بھارت کی پاکستان میں دہشتگردی کے شواہد موجود ہیں۔ آج دشمن کو ناکوں چنے چبوانے اور اپنی شجاعت کا لوہا منوانے والے وطن کے سپوت نشان حیدر کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا 22 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن برطانیہ پلٹ لڑکی کے ریپ کیس کا ڈراپ سین کا معمہ حل۔ ولیحہ عرفات نے ملزم فیضان تقویم کیخلاف ریپ کا مقدمہ تھانہ وحدت کالونی میں درج کروایا تھا۔ ولیحہ پیشہ ور مقدمہ باز نکلی۔ پیپلز پارٹی کی رہنماء شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان بغیر سفارتی استثنیٰ کے امریکا نہیں جا سکتے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ امریکہ سے کٹھ پتلی حکمران پریشان ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔