لاہور: وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ 6ماہ تک100یونٹ استعمال کرنے والوں کو بجلی مفت فراہم کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب کی عوام کیلئے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو دوبارہ سے بحال کرنا ہے، اچھے کام ہمیشہ یاد رہتے ہیں، چوہتر سال بعدپاکستانی قوم دوراہے پر کھڑی ہے، اس وقت سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہے، سسکتی معیشت کو بحال کرنا ہے، 2018میں صفر لوڈ شیڈنگ چھوڑ کر گئے تھے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام سازش کابیانیہ سن سن کرتنگ آگئے، بشریٰ بی بی نےکہاسب پرغداری کےمقدمےبنائیں۔انہوں نے کہا کہ جوگھڑیاں آپ کوتحفےمیں ملیں وہ بیچ کرپیسےاپنےجیب میں ڈالے، غریبوں کی جھونپڑیاں گرائی گئیں اوربنی گالامحل کوریگولرائزکیاگیا۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا، دن رات محنت کر کے اس ملک کی معیشت کر بہتر کریں گے، پنجاب کے ہسپتالوں میں ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں، ایک نئے ترقی کا سفر شروع ہوگا، ہم عمران خان کی طرح جھوٹے وعدے نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔