انٹربینک میں ڈالر11روپےسستا،274.98روپےکاہوگیا

انٹربینک میں ڈالر11روپےسستا،274.98روپےکاہوگیا
آئی ایم ایف معاہدے کے بعد پاکستانی روپیہ تگڑا ہونے لگا ہے ۔ انٹربینک میں ڈالر 11 روپے سستا ہوا ہے، انٹربینک میں ڈالر 274 روپے 98 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے، 27 جون کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ڈالر 285 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے گذشتہ روز کہا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔