دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کےلیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، شعیب ملک اور وہاب ریاض ٹیم میں جگہ بنانے میں ایک بار پھر ناکام ہوگئے، آل راؤنڈرعماد وسیم اور مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کی اسکواڈز میں واپسی، پی سی بی حکام کے مطابق فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور محمد عباس اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ایک بار پھر اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ہرکھلاڑی ایک دم ٹیسٹ ٹیم میں نہیں آسکتا، چیف سلیکٹر پی سی بی محمد وسیم کہتے ہیں پلیئنگ الیون میں نئے کھلاڑیوں کی جگہ نہیں بن رہی، نئے کھلاڑیوں کی نشاندہی کی ہے، ان پر نظرہے، ڈومیسٹک میں کارکردگی دکھانے والوں کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا، ہماری ٹیسٹ ٹیم مستحکم نظر آرہی ہے۔مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے قریب "سکائی گارڈز ون" کے نام سے پاکستان اور مصر کی مشترکا فضائی مشقیں، پاک آرمی ایئر ڈیفنس، پاکستان ایئرفورس اور مصری ڈیفنس فورسز کے دستے شریک، کمانڈر آرمی ائیر ڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے اختتامی مرحلے کا معائنہ کیا۔مقبوضہ جموں کشمیر میں 6 لاکھ بچے یتیم ہوچکے ہیں، بچوں سے ان کا بچپن70 سالوں سے چھین لیا گیا، ہر کشمیری کا بچپن خون کے آنسو روتا ہے، معصوم بچوں کو جیلوں میں ٹارچر اور ریپ کیا جاتا ہے، کشمیری رہنما مشعال ملک کا بچوں کےعالمی دن پر ویڈیو بیان جاری، کہا ہندوستان کی دہشتگرد فوج بچوں کو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کرتی ہے۔وزیر اعظم کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل کا مشن، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وادی سوات کیلئے 2 اہم منصوبے شروع، دور دراز علاقوں میں ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ سروس فراہم کی جائے گی، مینگورہ میں 22 ہزار مربع فٹ پر جدید سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم ہو گا۔سیشن کورٹ میں لیگی رہنما جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر کیس کی سماعت، عدالت نے آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ کے وکلاء سے جواب طلب کرلیا، سماعت مزید کارروائی کے لیے7جون تک ملتوی کر دی گئی،جاوید لطیف کی درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔دنیا میں بہت سی جگہوں پر بدعنوانی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے،2.6 ٹریلین ڈالر سالانہ بدعنوانی کا تخمینہ ہے، امیر ممالک میں7 کھرب ڈالر چوری شدہ اثاثہ جات موجود ہیں، چیئرمین نیب جسٹس جاویداقبال کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب، کہا ٹیکس چوری کی وجہ سے کھربوں ڈالر ترقی پذیر ممالک سے باہر منتقل ہوتے ہیں، پاکستان کی بدعنوانی کے خاتمے کےلئے وابستگی واضح اور مضبوط ہے۔