کشمور: پوسٹ مارٹم نہ ہونے پر ورثا کا نعش سڑک پر رکھ کے دھرنا

کشمور: پوسٹ مارٹم نہ ہونے پر ورثا کا نعش سڑک پر رکھ کے دھرنا

کشمور ( پبلک نیوز) 6 گھنٹے گزرنے کے باوجود خاتون کا پوسٹ مارٹم نہ ہو سکا، ورثا نے خاتون کی نعش روڈ پر رکھ کر دھرنا دے دیا۔

ورثا کا کہنا ہے کہ سول ہستپال میں کوئی بھی ڈاکٹر موجود نہیں ہے پر ہم بغیر پوسٹ مارٹم کے لاش واپس نہیں لے کر جائیں گے۔ ایریگشن کالونی میں مبینہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہونے والی خاتون 7 ماہ کی حاملان تھی۔ گڈو پولیس نے اطلاع ملتے ہی لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے کشمور سول ہسپتال منتقل کروا دیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چچا پاندھی کی مدعیت میں گڈو تھانے پر درخواست میری بھتیجی کو قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر شوہر سمیت 3افراد کو گرفتار کر کے لاکپ میں بند کردیا ہے۔

ورثا کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ خاتون کو قتل کیا گیا ہے پولیس مقدمہ دبانا چاہتی ہے۔ دہرنے کے باعث سندھ، پنجاب اور بلوچستان کو آنے اور جانے والی ٹریفک معطل ہو گئی جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔