ویب ڈیسک: انٹرنیٹ کا دروازہ کھولیں تو کسی بھی ویب سائٹ پر چلے جائیں یا سوشل میڈیا کر رخ کر لیں، ہر جگہ آپ کو امریکی صدر جوبائیڈن اور امریکہ کی خاتون اول جل بائیڈن کی سائیکل پر گھومنے کی تصاویر گردش کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ آخر کیا وجہ ہے کہ انھوں نے خصوصی طور پر سائیکل ریس لگائی اور تصاویر بنوائیں؟
قارئین اس کی اصل اور خاص وجہ جوبائیڈن کی اہلیہ اور خاتون اول جل بائیڈن کا جنم دن ہے۔ گزشتہ روز جل بائیڈن کی 70 ویں سالگرہ تھی جو دونوں نے بھرپور انداز میں منائی۔ بیگم کی سالگرہ تھی اور اس کو مزید لطف اندوز بنانے کے لیے وہ سائیکل پر گھومنے نکل پڑے۔
دونوں میاں بیوی نے یہ خصوصی دن ڈیلویر میں واقع ویکیشن ہوم میں منایا۔ اس دوران وہ سائیکل پھر گھومنے کے لیے نکلے۔ کئی لوگوں نے ان کو سائیکل پر گشت کرتے ہوئے دیکھا۔ سائیکل پر گشت کے دوران ان کو دیکھنے والے شہریوں جل بائیڈن کی سالگرہ کی مبارک باد دی۔
سوشل میڈیا سمیت دیگر ویب سائٹس پر سامنے آنے والے تصاویر میں یہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ لوگوں کو ہاتھ ہلا ہلا کر شکریہ کہہ رہے ہیں۔