اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت اگر کشمیر کے متنازع علاقوں کی سابقہ حیثیت بحال کرے تو ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
عمران خان نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر بین الاقوامی خبر ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ اگر دہلی کشمیر کے متنازعہ ہمالیائی خطے کی سابقہ حیثیت کی بحال کی طرف روڈ میپ فراہم کرتا ہے تو پاکستان مقابل حریف بھارت کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ 2019 میں بھارت نے اس خطے پر اپنی گرفت مضبوط کرنے، پاکستان میں غم و غصے کو جنم دینے، سفارتی تعلقات کو مسمار کرنے اور دیگر مقاصد کے لیے ہندوستان نے زیر اقتدار کشمیر کی خود مختاری کو واپس لے لیا۔
اپنی رہائش گاہ بنی گالہ پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر کشمیر کے متنازع علاقوں کی سابقہ حیثیت بحال کرنے کے لیے کوئی روڈ میپ موجود ہے تو، ہاں، ہم بات کریں گے۔