ویب ڈیسک: پاکستان کے مشہور ڈرامہ سیریل " زندگی گلزار ہے" کو بھارت میں نشر کیا جائے گا۔ یہ ڈرامہ بھارتی نجی ٹی وی چینل پر دکھایا جائے گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر زی ٹی وی کی جانب سے اپنے آفیشل ہینڈل سے ایک ٹویٹ کی گئی ہے۔ ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی اداکار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید کے مرکزی کرداروں پر مبنی ڈرامہ 5 جون سے آن ایئر ہو گا۔ بھارتی ناظرین کی جانب سے اس ڈرامہ کی بہت فرمائش کی گئی تھی جس کے بعد زی ٹی وی نے اپنے ناظرین کے لیے یہ فیصلہ کیا۔
Lekar apna dil jeetne waala andaaz, aa raha hai aapse milne Zaroon #OnDemand. Drop a ❣️, aur bataaiye kitne excited hain aap? Dekhiye #ZindagiGulzarHai, starts 5th June, Sat, 12PM – 2PM, sirf #ZeeTV par. #FawadKhan #SanamSaeed pic.twitter.com/VbNcQVPedH
— ZeeTV (@ZeeTV) June 3, 2021
واضح رہے کہ زندگی گلزار ہے 2012 کی مشہور ڈرامہ سیریل ہے جو پاکستان کے ایک نجی ٹی وی پر نشر ہوئی تھی۔ ڈرامہ کے مرکزی کرداروں میں فواد خان اور صنم سعید تھے۔ صنم سیعد نے ' کشف' کا مرکزی کردار نبھایا اور فواد خان نے کشف کے مدمقابل زارون کا مرکزی کردار نبھایا۔