پاکستان اور مشرقی یورپ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ

پاکستان اور مشرقی یورپ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ
پاکستان اور مشرقی یورپ کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں اضافے کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔ جولائی سے اپریل 2022ء تک کی مدت میں مشرقی یورپ کو پاکستانی برآمدات میں 8 اعشاریہ 94 فیصد اور درآمدات میں 20 اعشاریہ 20 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں روس، ہنگری، رومانیہ، یوکرائن اور مشرقی یورپ کے دیگر ممالک کو پاکستان کی برآمدات کا حجم 635 اعشاریہ .52 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ یہ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 اعشاریہ 94 فیصد زیادہ ہے۔ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی یورپ کے ممالک کو پاکستان کی برآمدات کا حجم 584 اعشاریہ .24 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اپریل 2022ء میں مشرقی یورپ کے ممالک کو برآمدات سے ملک کو 57 اعشاریہ .26 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو مارچ میں 68 اعشاریہ .97 ملین ڈالر اور گذشتہ سال اپریل میں 64 اعشاریہ 68 ملین ڈالر تھا۔ مالی سال 2021ء میں مشرقی یورپ کے ممالک کو برآمدات سے ملک کو 708 اعشاریہ .92 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مشرقی یورپ کے ممالک سے درآمدات میں گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20 اعشاریہ 20 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ جولائی سے لے کر اپریل تک کی مدت میں مشرقی یورپ کے ممالک سے 1 اعشاریہ 226 ارب ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1 اعشاریہ .020 ارب ڈالر تھیں۔ اپریل میں مشرقی یورپ سے 43 اعشاریہ .53 ملین ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو مارچ میں 91 اعشاریہ .65 ملین ڈالر اور گذشتہ سال اپریل میں 43 اعشاریہ .10 ملین ڈالر تھیں۔ مالی سال 2021ء میں مشرقی یورپ سے درآمدات پر 1 اعشاریہ .135 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔