سعودی وفد آج پاکستان پہنچےگا،بڑی سرمایہ کاری کا امکان

سعودی وفد آج پاکستان پہنچےگا،بڑی سرمایہ کاری کا امکان
کیپشن: سعودی وفد آج پاکستان پہنچےگا،بڑی سرمایہ کاری کا امکان

ویب ڈیسک: سعودی عرب سے 50 افراد پر مشتمل اعلی سطح کا تجارتی وفد آج پاکستان پہنچے گا۔

تفصیلات کے مطابق تجارتی وفد میں اہم شخصیات شامل ہیں جو پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع کا جائزہ لیں گے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے مختلف شعبوں میں تجارتی تبادلہ ہو گا۔

سعودی تجارتی وفد میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 30 کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں ۔ ان کا تعلق ٹیکنالوجی، توانائی، ہوابازی، تعمیرات، مائننگ اور ہیومن ریسورسز سے ہے۔