فوج کی سیاست میں مداخلت ،،،سابق صدرکا اہم بیان آگیا

 فوج کی سیاست میں مداخلت ،،،سابق صدرکا اہم بیان آگیا
کیپشن: Arif alvi's statement
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) سابق صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی قربانیاں دینے کو تیار ہیں،خدا کے واسطے میری فوج کو بچائیں یہ ہمارا ادارہ ہے،میڈیا سے التماس ہے حق کے ساتھ کھڑےہوجائیں.

تفصیلات کے مطابق سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معافی مظلوم کو نہیں ظالم کو مانگنی چاہیے، فوج کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے، سیاست آپ کا کام نام نہیں ہے، یہ کہنا ملک کے 70 فیصد لوگ غلط ہیں چند لوگ صحیح ہیں یہ کہاں کی منطق ہے؟ بانی پی ٹی آئی پوری دنیا میں پاپولر لیڈر ہے۔
میں نے بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لی ہیں، فوج کے اندر جو لوگ 9 مئی میں ملوث تھی انکو سزا دی گئی، پی ٹی آئی کے بھی کچھ لوگ ملوث ہوسکتے ہیں لیکن پوری پارٹی کرش کی گئی، فوج کو بحث کی بنیاد بنا دیا گیا ہے۔
جنرل باجوہ نے جاتے جاتے کہا تھا اب فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،کیا ضرورت تھی پریس کانفرنس کی آپ نے فوج کو بدنام کیا، الیکشن میں جو مینڈیٹ چھینا گیا اسکا ثبوت موجود ہیں، فوج کا واقعی دھاندلی میں کوئی ہاتھ نہیں لیکن کچھ لوگ ملوث ہیں۔
جمہوریت کی نئی منطق پیش کی جارہی ہے، سیاست آپکا کام نام نہیں ہے،خدا کے واسطے میری فوج کو بچائیں یہ ہمارا ادارہ ہے،میڈیا سے التماس ہے حق کے ساتھ کھڑےہوجائیں،راستہ ہے 70فیصد لوگوں کے مینڈیٹ والوں سے بات کرنی پڑے گی، طاقت جس کے پاس ہے اسی کے ساتھ بات ہوسکتی ہے فارم 47 کی پیداوار حکومت کے ساتھ کیا بات کریں۔